ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اچھے دنوں میں مہنگائی کی مارجاری،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھراضافہ

اچھے دنوں میں مہنگائی کی مارجاری،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھراضافہ

Mon, 28 May 2018 23:56:53    S.O. News Service

نئی دہلی28مئی( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) اچھے دنوں کانعرہ لگاکراقتدارمیں آنے والی مودی حکومت میں عوام کوہردن مہنگائی کی مارلگ رہی ہے۔پٹرول ڈیزل کے دام بڑھنے پراحتجا ج کرنے والی بی جے پی حکومت میں قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ سے راحت ملتی نظرنہیں آرہی ہے۔ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 15پیسے اور بڑھ کر86روپئے فی لیٹر پارکرگئی۔ڈیزل کی قیمت11پیسے کے اضافہ کے ساتھ73روپئے 64پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔پچھلے 15دن سے دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔اس دوران پٹرول کی قیمت 3روپئے 64پیسے اورڈیزل کی قیمت 3روپئے 24پیسے بڑھ چکی ہے۔دہلی میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں آج بالترتیب 69روپئے 17پیسے اور 78روپئے 27پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئیں۔کولکاتہ اور چنئی میں قیمتیں بالترتیب 80روپئے 91پیسے اور 71روپئے 72پیسے اور 81روپئے 26پیسے اور 73روپئے 3پیسے فی لیٹر ہوگئیں۔


Share: